Moringa Commerical Farming

Moringa Commerical Farming:

Written By :

Tayyab Rana 

National Moringa Champion-Pakistan

HERBYZONE Pvt. Ltd.

Phone : 0333-4120090

مورنگا کیا ہے  

مورنگادنیا میں انسانیت کیلئے بہترین پووں میں سے ایک پودا ہے جو کہ انسانی صحت، فٹنس اور کاروباری اہمیت سے بھرپور ہے۔ انسانی صحت کے تقریبا تمام ضروری غذائی اجزاہ مثلا وٹامنز، منرلز، امائینوا ایسڈز، انٹی آکسیڈینٹس کیساتھ کچھ اہم خصوصیات رکھنیوالے بائیو کمپاونڈز اسمیں بہت اچھی مقدار میں موجود ہیں۔ مورنگا کو نہ صرف ایشیا بلکہ یورپی ممالک میں بھی 320 سے زائید بیماریوں کے علاج کی قوت رکھنے والا پودا مانا جاتا ہے۔کرشماتی خوبیاں رکھنیوالے اس پودے کی افادیت اور اہمیت کی سائینس بھی معترف ہے۔ دنیا کی بہت ساری یونیورسٹیاں اور تھقیقی ادارے اس کے مختلف پہلووں مثلا اسکی غذائی، ادویاتی، جراثیم کش،وبائی امراض سے تحفظ دینے سمیت کئی اور پہلووٗں پر تحقیقی کام کر چکے اور کر بھی رہے ہیں اور اسکا استعمال انسانوں کی ادویات، خوراک کیساتھ ساتھ لائیوسٹاک کے بہت سارے سپلیمنٹ میں بھی استعمال دن بدن بڑھ رہا ہے۔

مورنگا کی کاروباری اہمیت
مورنگا کی بے شمار خوبیوں اور فوائید کے باعث اسکی کاروباری اہمیت بھی مختلف ممالک میں بڑھ رہی ہے جسکے باعث اسکو منافع بخش فصل کی صورت میں کاشت کیا جارہا ہے۔ ایشیائی پودا ہونے کے باوجود مختلف یورپی ممالک میں نہ صرف اسکو کاشت کیا جانا شروع ہو گیا ہے بلکہ اس پر کمرشل پراجیکٹ بھی کئے جا رہے ہیں۔پاکستان کے مختلف شہروں میں اسکی کاشت تجارتی بنیادوں پر شروع ہو چکی ہے اور عنقریب مورنگا اور اس سے بنے ہوئے پراڈکٹس پاکستان سے دنیا کے مختلف ممالک میں برآمد بھی ہونا شروع ہوجائیں گے۔
مورنگا کی کاشت پاکستان کی باقی تمام کیش کراپس کے مقابلے میں فی ایکڑ زیادہ انکم دینے والی فصل کے طور پرسامنے آرہی ہے۔مورنگا کو جن مختلف تجارتی مقاصد کیلئے کاشت کیا جاتا ہے اسمیں قابل ذکرمندرجہ زیل ہیں

مورنگاکی کاشت برائے پتوں کی پیداوار
مورنگا کے پتے اپنی غذائیت کی کثرت اور ادویاتی فوائید کے باعث ایک اچھی کاروباری جگہ بنا چکے ہیں۔ مورنگا کے کاروبار کا تجزیہ کیا جائے تو سب سے زیادہ ڈیمانڈ اور استعمالات پتوں کے ہیں۔ کیونکہ مورنگا پودے میں پتے سب سے زیادہ غذائیت رکھتے ہیں۔

مورنگا کے پتوں کو انسانوں کیلئے غذا اور دوا دونوں مقاصد کیلئے بیچا جا سکتا ہے۔کیونکہ اس سے جوڑوں کے دردوں، ہائی بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے، شوگر کو کنٹرول کرنے، عام جسمانی کمزوری کو دور کرنے، گردوں کی صحت، نظام انہظام کو بہتر کرنے، مردانہ کمزوری کے علاج سمیت کینسر کی کچھ اقسام کے علاج میں موئثر مانا جاتا ہے۔

مورنگا کے پتے کاسمیٹکس میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں اسمیں شامل اہم انزائیم اور وٹامن سی جلد کی رنگت کو بہتر کرنے، جھریاں جو کہ چہرے،گلے،بازوں پر ہوتی ہیں کو ختم کرنے میں مدد گار ہے، مورنگا کو دنیا کہ مہنگی کاسمیٹکس میں استعمال کیا جاتا ہے۔

مورنگا کے پتے لائیوسٹاک کیلئے ایک بہترین فیڈ سپلیمنٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جسمیں گائے بھینس کیلئے ونڈے استعمال، پولٹری فیڈ، گھوڑوں، کبوتروں کی فیڈ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کیساتھ ساتھ اسمیں آنٹی آکسیڈینٹس اور جراثیم کش خصوصیات جانوروں کی ادویات برائے جگر، ہاضمہ اور تیز افزئیش میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

مورنگاکی کاشت برائے بیجوں کی پیداوار
مورنگا کے بیج مورنگا کی کاشت سے لے کر ادویات میں استعمال کیساتھ تیل کی پیداوار کیلئے دنیا بھر میں بیچا جاتا ہے۔ مورنگا کے کاروبار میں بیج کی ڈیمانڈ دوسرا بڑا کاروباری آپشن ہے۔ اسکے لئے مورنگا کے پودوں کو باغ کی صورت میں کاشت کیا جاتا ہے یا پھر اپنے پہلے سے لگے باغ میں اگر جگہ میسر ہو تو کاشت کیا جاسکتا ہے جسکے لئے مورنگا کے پودے لئے جا سکتے ہیں۔

مورنگا کے بیج تیل نکالنے کیلئے حاصل کئے جاتے ہیں جس سے دنیا کے بہترین اور مہنگے ترین تیلوں میں سے ایک مورنگا تیل نکالا جاتا ہے۔ جسکو کاسمیٹکس، باڈی مساج، واچ انڈسٹری کیساتھ ساتھ کھانے کے تیل کے طور پر یا تیل کی کوالٹی کو برھانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ تیل نکالنے کے بعد اسکی کھل کو لائیوسٹاک فیڈ کے طور پر بیچا جا سکتا ہے۔

مورنگا کے بیج چارے کی کاشت کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں جس سے سدابہار،ہائی پروٹین، ڈیری منرلز سے بھرپور چارہ ڈیری جانوروں کیلئے دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے لگایاجاتا ہے مورنگا کا چارہ لائیوسٹاک کو اپنی ادویاتی خصاصیات کے باعث بیماریوں سے بچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتاہے۔ ڈیری سیکٹر مورنگا بیج کیلئے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔

مورنگا کے بیج پانی صاف کرنے کیلئے بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔پاکستان سمیت پوری دنیا میں صاف پانی کی دستیابی اور فراہمی ایک گھمبیر مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ مورنگا کے بیج پانی کو صاف کرنے اور قابل استعمال بنانے میں بہت موزوں ہیں، اسمیں صارفین کیلئے پانی کی صفائی ہو یا زراعت کیلئے ناموزوں پانی یا پھر انڈسٹری کا گندا پانی دوبارہ قابل استعمال بنانا، مورنگا بیج اپنی اہمیت میں نمایاں ہے۔

مورنگاکی کاشت برائے مولیوں کی پیداوار
مورنگا کے اچار سے ہر فرد واقف ہے یہ انڈو پاکستان میں صدیوں سے غذائی اور ادویاتی فوائید کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں ادویاتی پودوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث مورنگا کو مولیوں کیلئے لگانا بھی ایک بڑاکاروباری موقع ہے۔ یہ مولیاں نہ صرف اچار بلکہ کچھ جوسز میں بھی اسکو استعمال کیا جاتا ہے۔

مورنگا کی کاشت ایک زیادہ منافع بخش کام ہے۔جو کہ کسان کو سال میں باقی عام فصلات کے مقابلے میں زیادہ اور کم وقت میں بہتر انکم دیتی ہے۔مورنگا کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈسے مورنگا کی کاشت ایک کاروباری پراجیکٹ کی صورت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ مورنگا کو پتوں اور بیج کی پیداوار کیلئے صرف ایک دفعہ کاشت کیا جاتا ہے اور پھر اسکے بعد بار بار اس سے پیداوار لی جا سکتی ہے۔اور سال میں پتوں سے پانچ سے چھ دفعہ آمدن اور بیجوں سے سال میں دو دفعہ پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔مورنگاکی کاروباری کاشت میں رہنمائی،بیج او ر پودوں کی فراہمی کےلیے ہم سے رابطہ کریں۔

Please Share it With Your Friends 🙂