د ودھ کی پیداور بڑھانے کیلئے مورنگاڈیری پاوڈر کی اہمیت
پاکستان کا ڈیری سیکٹر تیزی سے ترقی کی طرف جا رہا ہے۔ جہا ں ڈیری فارمرز کو بہت ساری آسانیاں مل رہی ہیں وہاں بہت سارے مسائل کا سامنابھی ہے ۔ڈیری فارمر کو جہاں اپنی انویسٹمنٹ یعنی اپنے جانوروں کی صحت کے بارے میں مسائل ہیں وہاں دودھ کی پیداوار بڑھانے کیساتھ ساتھ اپنی روزانہ کی لاگت یعنی فیڈ کی لاگت کو کم کرنا بھی ایک بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ ڈیری فارمر ہمیشہ ایسے غذائی اجزاہ کی تلاش میں ہوتا ہے جو کہ کم لاگت ہوں اور زیادہ پیداوار دے سکیں۔جانوروں اگر غذائی کمی کا شکار ہیں تو دودھ کی پیداوار بڑھنا ممکن نہیں ہوتی۔ غذائی کمی سے مراد صرف سبز چارہ نہیں بلکہ ایسے غذائی اجزاہ جو کہ دودھ کی پیداوار کیلئے ضروری ہیں اور کم مقدار میں جانوروں کو روزانہ درکار ہوتے ہیں اور زیادہ تر یہ غذائی اجزاہ چارہ جات میں سے میسر نہیں ٓتے۔ ان کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مختلف اقسام کے منرل مکسچر استعما ل کئے جاتے ہیں۔ مورنگا ڈیری پاوڈر ایک ایسا ہی قدرتی منرل مکسچر ہے جو کہ دودھ کی پیداوار اورصحت کو بڑھانے کیلئے انتہائی اہم ہوتا ہے۔
اہم ڈیری نیوٹریشن ۔
ڈیری جانوروں کو روزانہ اچھی پروٹین، کیلشیم، انرجی، منرلز، وٹامنز،اور امائنو ایسڈز درکار ہوتے ہیں۔ان غذائی اجزاہ کا جسم میں پیداوار اورصحت کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ہوتا ہے اور یہ تمام غذائی اجزاہ اگر جانورو ں کو مناسب مقدار میں ملتے رہیں تو وہ اپنی پوری پیداواری صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے دودھ کی پیداوار دیتے ہیں۔مورنگا پاوڈر ان تمام غذائی اجزاہ کا مجموعہ ہے اور یہ تمام غذائی اجزاہ اچھی مقدار میں ڈیری پاوڈر میں میسر ہیں جسکو لیب رپورٹس بھی کنفرم کرتی ہیں۔ دودھ کی پیداوار بڑھانے اور ڈیری فارمنگ کو منافع بخش بنانے میں ڈیری پاوڈر کیسے اپنا کردار ادا کرتا ہے اسکی تفصیل ہم آپکو بتاتے ہیں۔
مورنگاڈیری پاوڈر اورغذائیت
مورنگا ڈیری پاؤڈر ایک جادو اثر قدرتی پاؤڈر ہے جو کہ مورنگا کے سبز پتوں کو خشک کر کے بنایا جاتا ہے مورنگا غذائیت کا بھر پورخزانہ ہے مورنگا پاؤڈر میں وہ تمام غذائی اجزاہ پائے جاتے ہیں جو کہ ڈیری فارم کے جانوروں کو پیداواری صلاصیت بڑھانے میں درکار ہوتی ہیں
یہ تمام اجزاہ کسی بھی دوسرے چارے سے نہیں ملتے خصوصا ہمارے چارہ جات بھی یہ تمام غذائی اجزہ دینے سے قاصر ہوتے ہیں۔
مورنگا کے پتے جانوروں کے لیے متوازن غذا کی اہمیت رکھتے ہے۔ دودھ کی پیداوار کیلے کیلشیم اور پروٹین ایک ٖضروری غذائی جزو ہے جسکو پورا کرنے کیلے ڈیری فارم انواع و اقسا م کی چیزیں کیمیائی ذریعہ سے لیتا ہے جس کے ایک مقررہ مدت کے بعد نقصانات بھی ہوتے ہیں ، جبکہ مورنگا پاؤڈر100% خالص اور قدرتی زریعہ سے حاصل کیا گیا ہے جو کہ مندرجہ ذیل غذائیت رکھتا ہے۔
(Protein) پروٹین
مورنگا پاؤڈر ہائی پروٹین کا قدرتی ذریعہ ہے جو کہ جانوروں کی خوراک کا ایک لازمی جزو ہوتاہے پروٹین دودھ پیدا کرنے اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلے لازمی عنصر ہے۔ مورنگا پاؤڈرمیں پروٹین 27% تک ہوتی ہے جوکہ ایک جانور کی پروٹین کی روزانہ کی ضرورت کو پورا کرنے کیلے کافی ہوتی ہے۔
(Energy) انرجی
مورنگا کے پتوں سے بنا ہوا مورنگا ڈیری پاؤڈر ہائی انرجی کا ذریعہ ہے یہ جہاں باقی ضروری غذائی اجزاہ دیتا ہے وہاں انرجی کی اچھی مقدار بھی فراہم کرتا ہے ۔ مورنگا کا 100گرام پاوڈر 3254 Kcal/kg انرجی فراہم کرتا ہے جو کہ جانور کو اپنی روزانہ کی توانائی کیلئے استعمال میں لاتا ہے اور اپنی پیداواری اور جسمانی ضروریات کو با آسانی پورا کر لیتا ہے۔
(Calcium) کیلشئیم
جانوروں کو دودھ پیدا کرنے اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے کیلشیم زیادہ مقدار میں درکار ہوتا ہے سبز چارہ جات اسکی مطلوبہ مقدار نہیں دے پاتے اور اس کی کمی سے جانور کی صحت اور پیداوارپر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ہمارے ہاں قدرتی زریعہ میں سے دودھ میں کیلشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ ریسرچرز مورنگا کے بارے میں بتاتے ہیں کہ مورنگا دودھ سے بھی5 گناہ زیادہ کیلشیم رکھتا ہے۔ مورنگا ڈیری پاوڈر ہائی کیلئشیم ہونے کی وجہ سے دودھ کی پیداوارمیں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔
(Dairy Minerals)نمکیات
کیلشیم کے علاوہ کچھ اور ضروری منرلز جوکہ کم مقدار میں لیکن ضروری چاہیے ہوتے ہیں ان میں آئرن ، زنک ، میگنیشم ، فاسفورس ، پوٹاشیم وغیرہ شامل ہیں یہ تمام منرلز ہمارے چارہ جات میں نہیں ملتے ۔ مورنگا ڈیری پاؤڈر میں یہ تمام منرلز بہت اچھی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ ڈیری فیڈ میں مورنگا پاوڈر منرل مکسچرز کا بہت اچھا قدرتی متبادل ہے، اسکے استعمال کے بعد ڈیری فارمرز کو منرل مکسچر ز کی ضرورت نہیں ہوتی۔
(Vitamins)حیاتین
یہ پیچیدہ نامیانی مرکبات ہیں جو کہ حیوانی اور انسانی زندگی کیلے انتہائی ضروری ہیں انکی عدم موجودگی سے جسم میں ہونیوالے کیمیائی عوامل نہیں ہوتے ہیں جس سے جانور جسمانی کمزوری کے علاوہ پیداواری صلاحیت میں کمی اور مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں مورنگا ڈیری پاؤڈر وٹامنز کا بہت بڑا ذخیرہ ہے ۔مورنگا ڈیری پاوڈر میں تمام ضروری وٹامنز مثلا وٹامن اے ، بی ،سی ،ڈی ، ای وغیرہ بہت اچھی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔
(Bio Compounds)نباتاتی مرکبات
مورنگا ڈیری پاوڈر کی خاص بات یہ ہے کی اسمیں ایسے قدرت نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو دودھ پیدا کرنے کی روزانہ صلاحیت میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔ یہ بناتاتی مرکبات نہ تو ونڈا اورنہ ہی دوسرے منرل مکسچر فراہم کرتے ہیں۔ ونڈا اور منرل مکسچر صرف غذا فراہم کرتے ہیں اور جانور کی جو دودھ پیدا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے وہ اسکے مطابق دودھ پیدا کرتا ہے جبکہ مورنگا ڈیری پاوڈر نہ صرف دودھ پیدا کرنے کیلئے مطلوبہ غذائیت فراہم کرتا ہے بلکہ دودھ کی پیداواری صلاحیت کر بڑھانے میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مورنگاڈیری پاوڈر دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے بہترین اور آزمودہ غذاوں میں شمار ہوتا ہے۔
مورنگا ڈیری پاوڈر کے دوسرے فوائد
مورنگاڈیری پاوڈر دودھ پیدا کرنے والے جانوروں کیلئے ایک مکمل غذا کی اہمیت رکھتا ہے۔ مورنگا ڈیری پاوڈر کے استعمال سے بہت سارے فوائد جانوروں کو ملتے ہیں ۔ ان فوئد میں سے چند ایک مندرجہ زئل ہیں۔
جانور بیمار کم ہوتے ہیں اور پیداوار میں کمی نہیں ہوتی۔
غذائی کمی کا شکار نہیں ہوتے انکا قوت مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور اپنی جسمانی بڑھوتری جاری رکھتے ہیں۔
مکمل خوراک کے استعمال سے گائے ، بھینس اپنے وقت پر گابن ہوتی ہیں اور اگلے سیشن میں دودھ کی پیداوار کیلئے تیار ہوتی ہیں۔
جانوروں کے پیٹ کے کیڑے مارتا ہے جس سے جانور جو کھاتا ہے وہ اسکے جسم کا حصہ بنتا ہے۔
جانوروں میں تھن ساڑو کی بیماری کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے اسکے استعمال سے تھن ساڑو نہیں ہوتا۔
اسمیں شامل نباتاتی مرکبات جانور کے دودھ پیدا کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیتا ہے جس سے اسکی پروڈکشن بڑھ جاتی ہے۔
گائے بھینسوں کو بچہ دینے سے دو ماہ پہلے اگر استعمال کروایا جائے تو بچہ دینے کے بعد جانور جلدی دودھ بڑھاتا ہے اور کمزوری کو بھی جلدی ختم کر لیتا ہے۔
مورنگا ڈیری پاوڈر ڈیری ملک پروڈکشن اور جانورں کی صحت بہتر کرنے کیلئے ایک بہترین اور قدرتی سپلیمنٹ ہے جس کے مستقل استعمال سے ڈیری فارمر اپنے فارم کو منافع بخش بنا سکتا ہے اور اپنی انویسٹمنٹ یعنی اپنے جانوروں کی صحت کو بھی بہتر کرسکتا ہے۔مورنگا ڈیری پاوڈر کے بارے میں مزید معلومات کیلئے ہمارے نیچے دیئے گئے نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
0333-4120090 0300-0997463 0335-6329472 03460049624
