Moringa Fodder Seeds


Moringa Fodder Seeds:

Book Your Order Now 

LHR Office:  0335-6329472

SKP Office:   0300-5120099 

مورنگا سدا بہار چارہ

ڈیری فارمرز کیلئے سدا بہار چارہ کسی بھی نعمت سے کم نہیں۔کیونکہ سبز چارہ ختم ہونے کے بعد ڈیری فارمر کو دو نقصان برادشت کرنے پڑتے ہیں ایک تو سائیلج یا مارکیٹ سے نیا چارہ خریدنا پڑتا ہے جو ڈیری فارمر کے منافع کو کم کرتا ہے یا پھر جانور روزانہ دودھ کی پیداوار کم کر دیتے ہیں۔
مورنگا سدا بہار چارہ عام چارہ جات سے ہٹ کر جانوروں کی دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے تمام مطلوبہ غذائیت جسمیں پروٹین، کیلشیم، انرجی،اور باقی ڈیری منرلز جو ہم ونڈہ، چوکر، کھل یا منرل مکسچر ڈال کر پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں کی کمی کو پورا کرتاہے۔ دوسرے الفاظ میں مورنگا چارہ روزانہ کھلانے سے ونڈے اور منرل مکسچر کی لاگت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ جس سے فارم کا ماہانہ اور سالانہ خرچ کم ہوگا اور دودھ کی پیداوار اور جانوروں کی صحت بھی بہتر ہوگی۔
:موررنگا کے غذائی فوائد
مورنگا چارہ جو کہ عام چارہ جات سے ہٹ کر نہ صرف جانوروں کی غذائی ضروریات کو پورا کرتا ہے جسمیں پروٹین، انرجی،کیلشیم اور دوسرے منرلزجو کہ دودھ کی پیداوار اور جسمانی صحت کو بہتر کرنے کیلئے جانور کو روزانہ کی بنیاد پر درکار ہوتے ہیں جو کہ عام چارہ جات سے میسر نہیں ٓہوتے جسکی کمی سے جانور اپنی دودھ پیداکرنے کی صلاحیت تک بھی دودھ پیدا نہیں کرتا۔جس سے فی جانور ماہانہ دودھ کی پیداوار کم کرتا ہے، لیکن اسکے چارے یا فیٖڈ کے اخراجات زیادہ ہی ہوتے ہیں۔ مورنگا چارہ کے مستقل استعمال سے مندرجہ زیل فوائد لئے جا سکتے ہیں،

دودھ کی پیداوار میں 35% تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
جانوروں کی صحت مجموعی طور پر بہتر ہوتی ہے
ہائی پروٹین اور منرلز کھانے سے چھوٹے جانوروں کی بڑھوتری بہتر ہوتی ہے۔
جانوروں کی عام جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے اور صحت کو بہتر کرتا ہے۔
جانوروں کو موٹا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جس سے 500 سے 700گرام روزانہ وزن بڑھایا جا سکتا ہے۔

مورنگا چارہ دوسرے چارہ جات کیطرح جانوروں کا پیٹ بھر نے کیلئے استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ انکو تمام ضروری غذائیت جو کہ برسیم لوسرن، چری، باجرہ اور مکئی نہیں فراہم کر پاتے مورنگا سے پوری کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

 

:موررنگا کے ادویاتی فوائد

مورنگا چارے میں موجود غذائیت کے علاوہ اس سے بھی زیادہ اہم عنصر اسمیں بائیو کمپاونڈز،اور انٹی آکسیڈینٹس خصوصیات اسکی اہمیت بہت زیادہ بڑھا دیتی ہیں۔امائینو ایسڈز کیساتھ ساتھ دوسرے جراثیم کش عناصر اسکو جانوروں کی مختلف امراض کی علاج میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ مورنگا کے خشک پتوں کو جانوروں کو مندرجہ ذیل بیماریوں میں استعمال کروایا جا سکتا ہے۔

جانوروں کے پیٹ کے کیڑے ختم کرتا ہے۔
نظام انہظام کو بہتر کرتا ہے جانور چارہ صحیع کھاتا ہے۔
جانوروں کے تھن یا حیوانے کی بیماریوں کے علاج میں معاون ہے۔
جانوروں کے ہیٹ میں لانے کیلئے بہترین رزلٹ دیتا ہے۔
اسکے استعمال سے جانور جیر جلدی پھینک دیتا ہے اور صفائی بہتر ہوتی ہے۔
کٹیاں وچھیاں مورنگا کا دودھ استعمال کرنے سے بیماریوں سے محفوظ رہتی ہیں۔
:مورنگا چارہ استعمال کا طریقہ
:سبز چارے کے طور پر
مورنگا چارہ کو دوسرے چارہ جات مثلا مکئی، چری، باجرہ یا توڑٰ ی کیساتھ مکس کرکے کھلایا جا سکتا ہے۔ روزانہ مورنگا چارہ کی مقدار کا تعین اسکی روزانہ مقدار سے طے کی جاتی ہے۔ جانورکی خواراک کا چوتھا یا پانچواں حصہ جسکی مقدار پانچ سے چھ کلو اوسطا
مقدار روزانہ کھلانی چاہئے۔
:مورنگا پاوڈرکے طور پر
مورنگا چونکہ ڈیری کی مطلوبہ منرلز سے بھر پور ہوتاہے لہذا اسکوسبز چارے کے علاوہ اسکے پتوں کو ٹہنیوں سمیت خشک کرکے اسکو پیس کو رکھ لیا جاتا ہے اور اسکو ونڈا بناتے وقت یا اگر آپ بازار سے ونڈا لیتے ہیں تو اسکے ساتھ شامل کرکے کھلا سکتے ہیں جس سے دودھ کی پیداوار ۵۳ فیصد تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ مورنگا استعما ل کرتے ہوئے تین لیٹر دودھ کیساتھ ایک کلو ونڈے کی بجائے ۰۰۵ گرام ونڈا استعما ل کروانے سے بھی دودھ کی پیداوار میں کمی نہیں بلکہ بہتری آتی ہے۔
مورنگا کو اگر سائیلج بناتے وقت استعمال کیا جائے تو سائیلج کی غذائیت کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

 

:کاشت کا طریقہ

دو دوفعہ ہل سہاگہ چلا کر زمین نرم اور بھر بھری بنا لیں۔ مکئی کی کاشت والی کھیلیاں بنا کر اس پر چوکے سے بیج کی کاشت برائے چارہ چھ انچ کے فاصلے پر اور پتوں کی پیداوار کیلئے ایک سے دو فٹ کے فاصلے پر بیج لگائیں۔
:نوٹ
بیج لگانے سے نو گھنٹے پہلے پانی میں بھگوئیں اورپھپوندی کش زہر لگائیں اور اسکے بعد کاشت کریں۔
کاشت کا وقت: مارچ اپریل سے لے کر ستمبر تک
بیج فی ایکڑ: دس کلو برائے چارے کی پیداوار اورسات کلو برائے پتوں کی پیداور

Please follow & like us 🙂