

Written By :
Tayyab Rana
National Moringa Champion Pakistan
HERBYZONE Pvt. Ltd.
Phone : 0333-4120090
ِمورنگا کے جوڑوں کے دردکے لیے فوائد
مورنگا اپنی بے بہا غذائیت اور ادویاتی خصوسیات کے باعث انسانی جسم میں پیدا ہونیوالی 300 سے زائید بیماریوں کو شفاہ دینے کی قوت رکھتا ہے، مورنگا قدرت کی دی ہوئی ان گنت نعمتوں میں ایک نمایاں نعمت ہے جس کے اند ر ایسے اجزاہ موجود ہے ہیں جو کہ سائینس سالوں کی محنت کے بعد دریافت کرتی ہے اور وہ قدرت نے وہ مورنگا میں صدیوں پہلے رکھے ہوتے ہیں۔ لہذا مورنگا کا روزانہ زندگی میں استعمال انتہائی فائیدہ مند ہو سکتا ہے۔ مورنگا استعمال کرتے ہوئے ہم ان بیماریوں سے بھی محفوظ ہو جاتے ہیں جو کہ آنیوالے مہینوں یا دنوں میں ہمارے لئے بہت سارے مسائل پیدا کر سکتی ہیں اور ابھی انکی تشخیص بھی نہیں ہوئی ہوتی۔لہذا مورنگا کا استعمال تب نہیں شروع کرنا چاہیے جب آپ بیمار ہو چکے ہوں بلکہ اس سے پہلے کہ آپ مختلف بیماریوں کا شکار ہوں۔
مورنگا میں وہ تمام ضروری غذائی عناصر موجود ہوتے ہیں جو کہ ہڈیوں کی صحت کیلئے اور اس سے ملحقہ مختلف مسائل کو حل کرنے کیلئے درکار ہوتے ہیں ان ضروری غذائی اجزاہ میں کیلشئیم ایک بہت بڑا حصہ ہے۔ قدرت نے مورنگا میں دودھ سے بھی 17 گنا زیادہ کیلشیم مورنگا میں رکھا ہے لہذا مورنگا پاوڈر کا روزانہ استعمال جسم میں موجود کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بہتر ہوتا ہے اسکے علاوہ مورنگا پاوڈر میں موجود میگنیشیم اور وٹامن کے بھی ہڈیو ں کیلئے مفید ہوتاہے۔ جو کہ کیلشیم کیساتھ ملکر ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ جن لوگوں کے جسم میں وٹامن کے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے انکے ہڈیوں کی مضبوطی زیادہ ہوتی ہے۔اور کم مقدار والے ہڈیوں کی بھر بھرے پن کا شکار جلدی ہوتے ہیں۔ جبکہ مورنگا پاوڈر میں موجود میگنیشیم ہڈیوں کے بننے اور کیلشیم کو جذب کرنے کے عمل میں مدد دیتا ہے۔
مورنگا پاوڈر میں موجود اسکے مختلف بائیو کمپاونڈز کیساتھ اینٹی انفلامیٹری خصسوصیات کیوجہ سے ہڈیوں کے امراض کے علاج کیلئے،مفید مانا جاتا ہے۔ یہ مختلف مرکبات ہڈیوں میں سوزش، درد یا دوسرے عوارض کے ہونے کے عمل کو روکتے ہیں۔جوڑوں میں سوزش مختلف بیماریوں کے ہونے میں ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے اس سوجن کی مختلف وجوہات میں بہت کم ورزش کرنا ، بڑھاپے کی عمر یا وزن کا بہت زیادہ بڑھنا وغیرہ ہو سکتی ہیں۔ مورنگا میں موجود اینٹی انفلامیٹری خصوصیات جوڑوں کی سوزش کو ختم کرتی ہیں۔ آرتھرائیٹس کے مرض میں درد بہت عام پائی جاتی ہے جو کہ جوڑوں میں سوجن ہونے کے بعد شروع ہوتی ہے اور یہ اعصاب کی حساسیت بڑھا دیتی ہے۔مورنگا میں موجود اینا لیجیسک خصوصیات ایک قدرتی پین کلر کا کام کرتی ہیں جس سے ہڈیو ں کے درد میں آرام ملتا ہے۔
جوڑوں کے درد اور سوزش کیلئے مورنگا پاوڈر کیساتھ مورنگا تیل کی مالش اس مرض سے جلدی ٓرام کا باعث بنتی ہے مورنگا کا تیل جوڑوں پر اچھی طرح مساج کریں کہ وہ آپکی جلد میں شامل ہو جائے اسکے بعد اسکو تولیے اور کسی اور کپڑے کی مدد سے ٹکور کریں تو دو سے تین گھنٹے میں درد میں سکون محسوس ہوگا۔