Moringa For Skin Care Blog

Written By :

Tayyab Rana 

National Moringa Champion Pakistan

HERBYZONE Pvt. Ltd.

Phone : 0333-4120090

ِمورنگا کے جلد کے لیے فوائد

مورنگا قدرت کا ایک بیش قیمت پودا ہے جسکا پاوڈر صحت اور تندرستی کیلئے کسی خزانے سے کم نہیں جو کہ تین سو سے زائید بیماریوں سے شفاہ کی قوت رکھتا ہے اور اس پر ہوئی تحقیق اور عملی نتائج اسکو دن بھر کے کام کاج کیلئے انرجی، ذہنی قوت، خوبصورت اور جوان جلد کیلئے بہترین بناتے ہیں۔
مورنگا کی اہمیت اسکی ادویاتی اور غذائی خصوصیات کی بنا پر ہے، یعنی اسمیں کیلشیم اور پروٹین جو کہ ہماری جسمانی بڑھوتری کیلئے درکار ہوتا ہے بہت اچھی مقدا ر پایا جاتا ہے۔ انرجی کا بہت اچھا ذریعہ ہونیکوجہ سے ہماری تھکن کو ختم کرتا ہے۔ اسمیں موجود تمام ضروری منرلز یعنی آئرن۔ میگنیشیم، فاسفورس، زنک وغیرہ جو کہ ہماری روزانہ کی خوراک سے میسر نہیں ہوتے مورنگا میں بہت اچھی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ مورنگا ایک مکمل ملٹی وٹامن بھی ہی کیونکہ اسمیں وٹان اے، بی کملیکس، سی، کے اور ای بی موجود ہیں۔ اسکے علاوہ اسیمیں موجود انٹی آکسیڈینٹس اور انٹی انفلامیٹری مرکبات ہمیں مختلف بیماریوں سے محفوظ بناتے ہیں۔

مورنگا چونکہ ایسے غذائی اجزاہ سے بھرپور ہے جو کہ آپکے جسم میں میٹابولزم کو تیز کرتے ہیں یہ وٹامنز، منرلزاور اینزائیمز آپکی باڈی کو انرجی کی پیداوار کیلئے متوازن رکھتے ہیں۔مورنگا میں وٹامن اے بہت اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے گاجر ہمارے قدرتی ذرائع سے وٹامن اے کا بہت اچھا زریعہ ہے لیکن مورنگا میں گاجر سے بھی دوگناہ وٹامن اے موجود ہوتا ہے۔جو کہ الٹرا وئیلٹ ڈ یمیج اور جلد پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات یعنی جھریوں کو کم کرتا ہے۔جلد کی ٹائیٹنس کو بہتر کرتا ہے۔ اور جلد کی بیرونی سطح پر انفیکشن سے بچاتا ہے۔ مورنگا میں ایک بہت اہم اینزائیم زائٹین موجود ہے جو کہ کسی بھی پودے سے بہت زیادہ مقدار میں صرف مورنگا میں پایا جاتا ہے۔ زائٹین ہمارے جسم میں نئے خلیات پیدا کرتا ہے اوراسکی نئے خلیات پیدا کرنے کی رفتار ہمارے جسم میں مرنے والے خلیات سے زیادہ ہوتی ہے۔اسکا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ چہرے پر موجود چھائیاں اور ہمارے جسم کے دوسرے حصے یعنی بازو گلا اور ہاتھ کے پرانے خلیات جلدی نئے خلیات سے تبدیل ہوتے ہیں اور ہماری جلد میں نکھار نظر آتا ہے۔اسکے علاوہ اسمیں موجو د سلفرجو کہ کولیجن اور کیراٹن کا جزو ہے اور 30 انٹی آکسیڈینٹس ہماری جلد کی صحت کو بہتر کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مورنگا کو کھانے کیساتھ ساتھ ماسک کے طور پر بھی استعمال کیاجاتا ہے اور بہت ساری کاسمیٹکس میں ایک جزو کے طور پر بھی ڈالاجاتا ہے۔مورنگا سے جلد شگفتہ اور جوان نظر آتی ہے چہرے پر موجود عمر کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مورنگا پاوڈر کا استعمال بہترین انہی خصوصیات کی بناہ پر ہے۔

Please Share it With Your Friends 🙂