

Written By :
Tayyab Rana
National Moringa Champion Pakistan
HERBYZONE Pvt. Ltd.
Phone : 0333-4120090
ِمورنگا کے صحت کے لیے فوائد
مورنگاکے پتوں کا پاوڈر ایک مکمل فوڈ سپلیمنٹ ہے جسمیں قدرت نے 300 سے زائید بیماریوں کیلئے شفاہ رکھی ہے یہ قدرت کا انسانوں کیلئے ایک انمول تحفہ ہے۔ سائینس نے آج تک جتنے بھی پودوں کا تجزیہ کیا ہے مورنگا ان تمام پودو ں کی فہرست میں نمایاں جگہ رکھتا ہے۔مورنگا میں وہ تمام غذائیت موجود ہے جو کہ ہمیں روزانہ کھانے کی ضرورت ہے اور ان ضروری غذائی اجزاہ کی غیر موجودگی میں ہمارا جسم کمزور اور پھر مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتاہے۔
مورنگا کی اہمیت اسکی ادویاتی اور غذائی خصوصیات کی بنا پر ہے، یعنی اسمیں کیلشیم اور پروٹین جو کہ ہماری جسمانی بڑھوتری کیلئے درکار ہوتا ہے بہت اچھی مقدا ر پایا جاتا ہے۔ انرجی کا بہت اچھا ذریعہ ہونیکوجہ سے ہماری تھکن کو ختم کرتا ہے۔ اسمیں موجود تمام ضروری منرلز یعنی آئرن۔ میگنیشیم، فاسفورس، زنک وغیرہ جو کہ ہماری روزانہ کی خوراک سے میسر نہیں ہوتے مورنگا میں بہت اچھی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ مورنگا ایک مکمل ملٹی وٹامن بھی ہی کیونکہ اسمیں وٹان اے، بی کملیکس، سی، کے اور ای بی موجود ہیں۔ اسکے علاوہ اسیمیں موجود انٹی آکسیڈینٹس اور انٹی انفلامیٹری مرکبات ہمیں مختلف بیماریوں سے محفوظ بناتے ہیں۔
مورنگا اپنی غذائی اور ادویاتی خصوصیات کی بناہ پر جہاں 300 سے زائد بیماریوں کو ختم کرنے کی قوت رکھتا ہے اسمیں ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول، شوگر، جوڑوں کا درد،جگرکی بیماریاں،کینسر،کھانسی، معدے اور خوراک کی نالی سمیت ہاضمے کے مسائل سمیت اور بھی بہت ساری بیماریاں شامل ہیں۔
مورنگا چونکہ ایسے غذائی اجزاہ سے بھرپور ہے جو کہ ٓپکے جسم میں میٹابولزم کو تیز کرتے ہیں یہ وٹامنز، منرلزاور اینزائیمز آپکی باڈی کو انرجی کی پیداوار کیلئے متوازن رکھتے ہیں۔مورنگا میں ایک بہت اہم اینزائیم زائیٹن موجود ہے جو کہ کسی بھی پودے سے بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔زائیٹن ہمارے جسم میں نئے خلیات پیدا کرتا ہے اوراسکی نئے خلیات پیدا کرنے کی رفتار ہمارے جسم میں مرنے والے خلیات سے زیادہ ہوتی ہے۔اسکا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ چہرے پر موجود چھائیاں اور ہمارے جسم کے دوسرے حصے یعنی بازو گلا اور ہاتھ کے پرانے خلیات جلدی نئے خلیات سے تبدیل ہوتے ہیں اور ہماری جلد میں نکھار نظر آتا ہے۔اسکے علاوہ اسمیں موجو د سلفرجو کہ کولیجن اور کیراٹن کا جزو ہے اور 30 انٹی آکسیڈینٹس ہماری جلد کی صحت کو بہتر کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مورنگا کو کھانے کیساتھ ساتھ ماسک کے طور پر بھی استعمال کیاجاتا ہے اور بہت ساری کاسمیٹکس میں ایک جزو کے طور پر ڈالاجاتا ہے۔مورنگا سے جلد شگفتہ اور جوان نظر آتی ہے چہرے پر موجود عمر کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مورنگا پاوڈر کا استعمال بہترین انہی خصوصیات کی بناہ پر ہے۔
مورنگا برائےسلمنگ
مورنگا پاوڈر موٹاپے کو کم کرنے کیلئے بھی ایک بہترین غذائی سپلیمنٹ ہے جس کے جسم پر کوئی منفنی اثرات نہیں ہوتے۔ مارکیٹ میں موجود بہت ساری سلمنگ میڈیسن وزن کم کرنے کیساتھ ساتھ کمزوری کرنے کا باعث بنتی ہیں اور جسم پر منفی اثرات بھی مرتب کرتی ہیں۔ مورنگا کی خاص بات یہ ہے کہ وزن تو کم کرتا ہی ہے نہ تو چہرے پر زردی لیکرآتا ہے نہ کمزوری کیونکہ مورنگا میں موجود پروٹین، کیلشیم تمام ضروری منرلز اور وٹامنز باڈی میں شامل ہوتے ہیں اور اسمیں موجود باقی ادویاتی اجزاہ مثلا انٹی آکسی ڈینٹس اور کچھ بائیو کمپاونڈز میٹابولزم کے سسٹم کو تیز کرتے ہیں اور آپکے جسم میں چربی کو کم کرتے ہیں اورخون میں چکنائیوں اور شوگر باڈی کی ضرورت سے زیادہ شامل نہیں ہونے دیتے۔مورنگا کا استعمال صرف ان لوگوں کیلئے ہی نہیں جن کا وزن زیادہ ہے بلکہ ان لوگوں کیلئے بھی مفید ہے جو کہ اپنا وزن کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں۔