Moringa Plant PKM-1


Herbyzone Seeds

Moringa PKM1 Nursery Plants Suppliers in Lahore Pakistan
Moringa PKM1 Nursery Plants Suppliers in Lahore Pakistan
Moringa PKM1 Nursery Plants Suppliers in Lahore Pakistan
Moringa PKM1 Nursery Plants Suppliers in Lahore Pakistan

Moringa Plants PKM-1

مورنگاقدرت کی بیش قیمت نعمتوں میں سے ایک نمایاں خصوصیت رکھنیوالا وہ پودا جو کہ انسانیت کیلئے 320 سے زائید بیماریوں سے شفاہ اور عام جسمانی او ذہنی کمزوری کو دور کرنے کیساتھ ساتھ بہت سارے کاروباری فوائید سمیٹے ہوئے ہے۔پوری دنیا میں مورنگا کے پودے کو خوراکی، ادویاتی، زیبائیشی اور کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔مورنگا فیملی میں 13 سے زائید قسم کے پودے موجود ہیں جسمیں مورنگا پی کے ایم-1  اپنی ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔
مورنگا کی قسم پی کے ایم ون اپنی تیز ترین نشوونما اور زیادہ پیداواری صلاحیت کے باعث اہم تصور کی جاتی ہے۔ دوسری لوکل ورائیٹیاں فی پودا پتوں کی کم پیداوار اور پتوں کے چھوٹ سائیز کیوجہ سے اچھی پیداوار نہیں دے پاتیں، لہذا پتوں کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے صرف پی کے ایم-1 ورائیٹی کا انتخاب ہی کیا جاتا ہے۔پاکستان میں مورنگا کے پودے مندرجہ ذیل مقاصد کیلئے استعمال کئے جا تے ہیں۔

:پتوں کی پیداوار برائے کاروباری مقاصد
مورنگا پی کے ایم ون ورائیٹی پتوں کی کمرشل پیداوار کیلئے بہت اہم ہوتی ہے کیونکہ اسکی تیز ترین نشوونما سے فی ایکڑ زیادہ کٹائیاں لی جا سکتی ہیں اوردوسرا اسکے پتوں کا سائیز دوسری عام ورائیٹیوں کی نسبت بڑا ہوتا ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار بہتر ہوتی ہے اور پتوں کو خشک کرنے کے بعد اسکے پاوڈر کا رنگ بھی گہرا سبز ہوتا ہے جو کہ مارکیٹ میں مورنگا کا صحیح رنگ تصور کیا جاتا ہے۔

Moringa PKM1 Nursery Plants Suppliers in Lahore Pakistan

:بکری فارم کیلئے سدا بہار چراگاہ
مورنگا کا درخت چونکہ غذائیت سے بھرپور اور سدا بہار پیداواری خصوصیت رکھتا ہے اور اسکی غذائی اور ادویاتی خصوصیات جانوروں کی پیداواری صلاحیت کے بڑھانے کیلئے موزوں ہوتی ہے لہذا مورنگا کو دوسری فصلوں مثلا سدا بہار جنتر یا دوسرے سدا بہار پودوں کیساتھ مخلوط چراگاہ یا پھر صرف مورنگا چراگاہ بنانے کیلئے لگایا جاتا ہے۔ جس سے بکریوں کو پورا سال چرائی بھی کروائی جا سکتی ہے اور بکریوں کے دودھ اور گوشت کی پیداوار بھی بہت بہتر کی جا سکتی ہے۔

:شجرکاری مقاصد کیلئے استعمال
مورنگا پی کے ایم ون کے پودے شجرکاری مقاصد کیلئے بھی بہت اہم تصور کیا جاتا ہے کیونکہ شجرکاری مقاصد کیلئے لگائے گئے پودے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کو کم کرتے ہیں بلکہ عام انسانوں کیلئے چھاوٗں کیساتھ ساتھ پھل دینے کی نیت سے بھی لگائے جاتے ہیں۔ مورنگا کو شجرکاری کیلئے استعمال کرنے کی ایک اور بہت اہم وجہ اسکا جلدی بڑھنا اور کم پانی اور گرم موسم کو برداشت کرنا ہے۔شجرکاری مقصد کیلئے لگائے گئے پودے مناسب دیکھ بھال نہ ملنے کیوجہ سے جلدی مر جاتے ہیں جبکہ مورنگا کم دیکھ بھال میں بھی افزائیش کر جاتا ہے۔

:لان کی خوبصورتی اور کچن گارڈنگ کیلئے
مورنگا PKM-1 نہ صرف سدابہار پودا ہے بلکہ سال میں اس پر دو دفعہ بہت خوبصورت قسم کے پھول آخر فروری یا مارچ کے شروع میں اور دوسری مرتبہ اکتوبر میں پھول آتے ہیں۔ سفید رنگ کے پھول جھالروں کی صورت میں بہت خوبصورت دکھائی دیتے ہیں جس سے لان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ پھول ختم ہوتے ہیں تو اس پر لمبی لمبی پھلیاں لگتی ہیں جسکو سبزی کے طور پر کچن میں استعمال کیا جاتا ہے جو کہ غذائی لحاظ سے بہت اہم ہوتی ہیں۔ کچن گارڈنگ کا شوق رکھنیوالے لوگ اسکی خوبصورتی کو بہت پسند کرتے ہیں۔

Please Share and Like us 🙂